ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سری لنکا نے آسٹریلیا سے سیریز جیتی

سری لنکا نے آسٹریلیا سے سیریز جیتی

Sat, 06 Aug 2016 17:48:58    S.O. News Service

گالے،6اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آف اسپنر دلرووان پریرا کے کیریئر کی بہترین کارکردگی کی مدد سے سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں آج یہاں دنیا کی نمبر ایک ٹیم آسٹریلیا کو تیسرے دن ہی 229رنز سے کراری شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0سے برتری حاصل کی۔پریرا نے دوسری اننگز میں 70رنز دے کر 6 اور اس طرح میچ میں 99رنز کے عوض میں 10وکٹ لئے۔ان کی اس شاندار بولنگ سے 413رنز کے مشکل ہدف کے سامنے آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے دن لنچ کے کچھ دیر بعد 183رنز پر سمٹ گئی۔آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر قابض سری لنکا نے پللیکل میں پہلا ٹیسٹ میچ 106رنز سے جیتا تھا۔اس طرح سے اس نے 1999کے بعد پہلی بار آسٹریلیا سے سیریز جیتی۔سری لنکا نے تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیراتھ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 106رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 281اور دوسری اننگز میں 237رنز بنائے تھے۔دلرووان پریرا نے دوسری اننگز میں 64رنز بنائے تھے اور اس طرح وہ ایک میچ میں نصف سنچری بنانے اور دس وکٹ لینے والے پہلے سری لنکا کھلاڑی بن گئے ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں ایسا مظاہرہ کرنے والے وہ دنیا کے 23ویں کھلاڑی ہیں۔اس آل راؤنڈر کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔اس ٹیسٹ میچ میں صرف 1213گیند پھینکی گئی۔گزشتہ 100سالوں میں صرف دو مواقع پر ہی کسی ایسے ٹیسٹ میچ میں اس سے کم گیندیں پھیکی گئی جس میں تمام 40وکٹ گرے ہوں۔آسٹریلوی ٹیم نے پورے میچ میں 83.3اوور کھیلے اور اپنے 20وکٹ گنوائے۔آسٹریلیا کی گزشتہ 8 سالوں میں ایشیا میں یہ 17میچ میں 12ویں شکست ہے۔
آسٹریلیا نے صبح تین وکٹ پر 25رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائی لیکن اس کے بعد اس نے باقاعدہ وقفے میں وکٹ گنوائے۔جب اس کا اسکور 61رن تھا تب اوپنر ڈیوڈ وارنر(42)پویلین لوٹ گئے۔پریرا نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔کپتان ا سٹیو سمتھ(30)سے بحران کی صورت میں ججھارو اننگز کی توقع تھی لیکن پریرا کی گیند پر کسال مینڈس نے ان کا کیچ لے کر آسٹریلیا کو زبردست جھٹکا دیا۔اسپنر سداکن نے مشیل مارش(18)کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ ایڈم ووگیس(28)کی جدوجہد پریرا نے ختم کی۔وہ پریرا کی گیند پر سوئپ کرنے سے چوک گئے اور بولڈ ہوکر پویلین لوٹے۔لنچ کے بعد سری لنکا نے باقی تین وکٹ 11.1اوور میں نکال دئے۔پیٹر نیولے(24)نے کچھ دیر جدوجہد کی جبکہ مشیل اسٹارک نے 26رنز بنا کر شکست کا فرق کچھ کم کیا۔ان دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 13اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔


Share: